Welcome to the Pakistan's Largest Web Portal on Agriculture, Livestock, Poultry, Fisheries, Dairy, Wildlife, Environment. Send your news, articles, activity reports etc.. to   pakissan2002@yahoo.com

                           The Veterinary News & Views [weekly]: Head Office: 392-A, Samanabad Faisalabad-Pakistan

گڑے مردے اور زندہ لیڈر

تحریر: ظفر اقبال کالم  : دال دلیہ

  

الاماشاء اللہ ہماری سیاسی تاریخ سکنڈلز سے بھری پڑی ہے اکثر پر وقت کا گردوغبار پڑ جاتا ہے لیکن پھر کوئی من چلا کسی طریقہ واقعے کو جھاڑ پونچھ کر قوم کے سامنے پیش کر دیتا ہے ریٹائرڈ بریگیڈیئر امتیاز نے اگلے روز گن گن کر اور پوری تفصیل سے بتایا کہ آئی جے آئی کے لیڈروں کو پیپلز پارٹی کو جتوانے کیلئے اس وقت کے آرمی چیف کے کہنے پر انہوں نے کہاں کہاں کتنے پیسے تقسیم کئے اب مرزا صاحب کہہ رہے ہیں کہ یہ مسئلہ نواز شریف پر دبائو ڈالنے کیلئے اٹھایا جا رہا ہے تاہم وہ اس بارے اپنی پوزیشن واضح نہیں کرتے کہ انہوں نے کس حیثیت سے اور کیوں یہ رقوم تقسیم کیں۔ میاں نواز شریف نے ایک اطلاع کے مطابق  پہلے تو 35 لاکھ روپے وصول کرنے کی تصدیق کی لیکن اب انہوں نے پہلو بدل لیا ہے اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اسد درانی نے پیسے دیئے بھی تھے یا جیب میں رکھ لئے تھے انہوں نے کہا کہ اس مردے کو قبر سے نکالنے کی بجائے ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ پرویز مشرف نے دونوں انتخابات کے موقع پر چوہدری شجاعت کو پیسے دیئے ان کو شکایت صرف یہ ہے کہ پرانے پیسوں پر تو  اس قدر شور مچایا جا رہا ہے لیکن اس تازہ واردات کا کوئی ذکر ہی نہیں کرتا۔

 

جماعت اسلامی نے تو کہہ دیا ہے کہ ہم نے پیسے نہیں لیئے عابدہ حسین اقرار کر چکی ہیں کہ اسد درانی ان کے پاس پانچ لاکھ لے کر  آئے تھے البتہ یہ بات گول کر گئی ہیں کہ پیسے انہوں نے لئے تھے یا نہیں ۔ تاہم انہوں نے تردید بھی نہیں کی باقی حضرات ابھی تک منہ میں گھنگھنیاں ڈالے بیٹھے ہیں۔ پرویز رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ اسلم بیگ اسد درانی کے بارے میں کچھ کہتے ہیں اور درانی اسلم بیگ کے متعلق کچھ اور کہتے ہیں اور یہ کہ دراصل یہ ان دونوں ہی کی لڑائی ہے جس میں نواز شریف کو خواہ مخواہ گھسیٹا جا رہا ہے بہرحال اس معاملے پر اسد درانی کا تفصیلی بیان حلفی سپریم کورٹ کے ریکارڈ پر موجود ہے جبکہ اصغر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر چیف جسٹس کو خط لکھا کہ اس کیس کو ری اوپن کیا جائے جو ابھی تک فیصلہ طب چلا آ رہا ہے لیکن موجوہ چیف جسٹس سمیت کسی نے ان کے خط کا جواب تک نہیں دیا ادھر پیپلز پارٹی کی رگ حمیت بھی پھڑکی ہے اور اس نے مطالبہ کیا ہے کہ ایجنسیوں سے رقوم بٹورنے والے قوم سے معافی مانگیں اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے والوں سے جواب طلبی کی جائے۔

 

ادھر ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے سابق ڈائریکٹر ملک ممتاز کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر امتیاز کے خلاف مقدمات ری اوپن کئے جائیں انہیں بینظیر دور میں ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں فوج سے ریٹائر کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی جائیداد این آر او کے تحت واپس ہوئی۔ بریگیڈیئر امتیاز کےخلاف کرپشن کے مقدمات ری اوپن کئے جائیں جبکہ انہیں اسلام آباد میں قیمتی پلاٹ اور پلازے حاصل کرنے کے انکشاف پر 8 سال قید اور 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گی تھی جو این آر او کے تحت معاف ہوئی اور قرق شدہ اثاثے بحال ہوئے۔ خود بریگیڈیئر امتیاز نے ایک سوال کے جواب میں نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی کوئی سزا نہیں ہوئی اور یہ سراسر جھوٹ ہے۔ چنانچہ اگر ملک ممتاز کا مذکورہ الزام خلاف حقیقت ہے تو بریگیڈیئر صاحب جو بہرحال ایک معزز آدمی ہیں، ان کے خلاف ہتک عزت اور ہر جانے کا مقدمہ کیوں دائر نہیں کرتے یہی سوال میاں نواز شریف سے بھی کیا جا سکتا ہے جس کے حوالے سے ان کے بعض ترجمان محض آئیں بائیں شائیں کرنے پر ہی اکتفا کر رہے ہیں او میاں صاحب جو  اس وقت ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اس معاملے میں اپنی  پوزیشن واضح کیوں نہیں کرتے کیونکہ فی الحال تو ان کا اور بریگیڈیئر صاحب کا معاملہ یہی ہے کہ    ò

 

خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں .......صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں

 

آج کا مطلع

 

ایک بیوی ہے، چار بچے ہیں..... عشق جھوٹا ہے، لوگ سچے ہیں

 

zafariqbal99@gmail.com

 
 

The Veterinary News & Views Weekly
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this
web site in any form is infringement of copyright and is strictly prohibited.

Powerd by DataLink International 0321-6681663

Home About Us News Articles Rates Gallery Links Directory Events Business Downloads Contact

Disclaimer: Copy Rights 2008-10. All rights are reserved to The Veterinary News & Views [weekly]

This website is best viewed at 1024 x 768 pixels screen resolution

Powered by DataLink International 0321-6681663